سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سیالکوٹ کا ایک اہم تنظیمی اجلاس تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سیالکوٹ حاجی محمد عارف چودیری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی چوہدری اظہر علی دیال ایڈووکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں، سیاسی و تنظیمی حکمت عملی اور تحصیل سیالکوٹ کی تمام یونین کونسلز کی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران اس امر پر گفتگو کی گئی کہ بلدیاتی انتخابات میں مؤثر شرکت کے لئے یونین کونسل کی سطح پر پارٹی تنظیموں کو منظم کیا جائے اور مقامی سطح پر پارٹی عہدیداران و کارکنان کو متحرک کیا جائے اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے تمام یونین کونسلز میں مشاورت کے ذریعے ذمہ داریاں تقسیم کی جائیں تاکہ پارٹی سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس جائنٹ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن فیصل گجر سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ آفتاب حیدر، مقصود بٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سیالکوٹ سید یاسر شاہ، شمس جٹ، حاجی لیاقت، جھن ملک، نوید حیدر اعوان، ملک اعظم اعوان، چودہری عبدالقیوم ہنجرا، مہر محمد کلیم بجوات اور دلدار حسین قریشی آف چپراڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب اور گفتگو کے دوران شرکاء نے تنظیمی امور کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تحصیل سیالکوٹ میں پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرنے کے لیے باہمی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر آئندہ کے سیاسی و تنظیمی لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔




