نئی دہلی:
اس سال بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں نے دیوالی کا تہوار اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ انتہائی خاص اور یادگار انداز میں منایا۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اسٹارز کی فیملی تصاویر نے دھوم مچا رکھی ہے، جن میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔بالی ووڈ کی مقبول جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دیوالی کے موقع پر مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیتے ہوئے اپنے بیٹے ویہان کوشل کی پہلی واضح تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ یہ خوبصورت فیملی پورٹریٹ ویہان کی پہلی سالگرہ کے فوراََ بعد سامنے آیا ہے۔ روایتی ملبوسات میں ملبوس اس فیملی فوٹو کے ساتھ جوڑے نے لکھا: "ہماری سب سے روشن دیوالی… سب کے لیے محبت، روشنی اور خوشیوں کی ۔” مداحوں کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے جوڑے نے اپنے بیٹے کا چہرہ مداحوں سے پوشیدہ رکھا تھا۔دوسری جانب، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی راحہ اور نیتو کپور کے ساتھ دیوالی کا تہوار اپنے نئے گھر ‘کرشنا راج بنگلے’ میں منایا۔ عالیہ بھٹ نے دیوالی کی پوجا اور اندرونی تقریبات کی دلکش تصاویر شیئر کیں، جن میں چھوٹی راحہ کی پیاری حرکتوں اور والدین کے ساتھ محبت بھرے لمحات نے تمام دیکھنے والوں کا دل جیت لیا۔ اس فیملی کی تصاویر اور بالکونی سے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دینے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

