ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ اپنے آئندہ کے راستے کا انتخاب کرے۔ دوسری طرف ملک کے جنوبی علاقوں کے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بندر عباس کے ساحلی علاقے اور جزیرہ قشم میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
POTUS clearly recognizes that the vast majority of Americans are disgusted with Israel. Strikingly, he seems confused about why that’s the case.
Americans are evidently sick and tired of Israel bamboozling US administrations into Forever Wars. They had enough. So has our region. https://t.co/3vihdkqiP7
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) November 9, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی دو روزہ امن تجویز اب بھی برقرار ہے، اور اگر امریکہ تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سمیت ایرانی شرائط کو پورا کرتا ہے تو اس کے مثبت اور پائیدار نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے سفارت کاری کے بجائے جنگ کا راستہ چنا تو ایران کے چوکنا اور تجربہ کار جنگجو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ تہران کی اس مجوزہ تجویز کے تحت پہلے مرحلے میں امریکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کرے گا، جس کے اگلے ہی روز آبنائے ہرمز کو بحری ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول پر آ جائے گی۔

