پسرور (محمد اشفاق بے نقاب نیوز اردو)
چونڈہ پسرور روڈ پر غوری مارکی کے قریب ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد سڑک پر جا گرے اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کے فوراََ بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔


