شورکوٹ: کراچی سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کو شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ایمرجنسی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس پر ٹریفک معطل کر دی گئی اور موقع پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریلوے عملے نے ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے مکمل کیا، جس کے بعد قریباً تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متاثرہ ٹریک کو بحال کر کے ہزارہ ایکسپریس کو متبادل یا بحال شدہ ٹریک کے ذریعے راولپنڈی کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ اس دوران مسافروں کو کچھ دیر کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

