واشنگٹن ڈی سی :امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ہی ووٹرز کا تاریخی جوش و خروش سامنے آیا ہے، جہاں قبل از وقت ووٹنگ کے تحت 5 کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر چکے ہیں۔
امریکی میڈیا ‘این بی سی’ کے مطابق 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے پولنگ اسٹیشنز پر ذاتی طور پر جبکہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد شہریوں نے میل کے ذریعے ووٹ بھیجے۔ ٹیکساس اور نارتھ کیرولائنا سمیت متعدد ریاستوں میں ریکارڈ ووٹنگ ہوئی ہے جو 2022 کے قبل از وقت ووٹنگ کے ریکارڈ (4 کروڑ 60 لاکھ) سے کہیں زیادہ ہے۔ ایوانِ نمائندگان کی تمام 435، سینیٹ کی 35 نشستوں اور مختلف ریاستوں میں گورنرز کے لیے ہونے والے ان انتخابات کے نتائج کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک جماعتوں کے توازنِ طاقت سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باقی ماندہ مدت کی پالیسیوں کا فیصلہ کریں گے۔
امریکی مڈ ٹرم الیکشن میں تاریخی جوش وخروش، شہریوں نے قبل از ووٹنگ کے تحت 5 کروڑ31 لاکھ ووٹ ڈال دئیے

