Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’ گاڑی کی بیٹری سے پورا گھر چلائیں’’ فورڈ کمپنی نے انقلابی الیکٹرک ٹرک ‘فاثم’ (Fathom) متعارف کرادیا

      نیدرلینڈ: مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے 25 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

      ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کرادیا، جانئیے خصوصیات

      واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوجوانوں کو منشیات اور جرائم سے بچانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے: ڈاکٹر ایم لال واگھانی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ ایڈووکیٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی )

    انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان کے سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ مینارٹی ونگ، ایڈووکیٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ضلع عمرکوٹ، بالخصوص عمرکوٹ، کنری، سامارو اور پتھورو کے نوجوانوں کو منشیات، جرائم اور دیگر سماجی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کھیلوں کا فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور ملک و قوم کا روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینا، انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور منشیات و جرائم سے محفوظ رکھنا حکومت، انتظامیہ، پولیس، تعلیمی اداروں، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر ایم لال واگھانی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی بہتر تربیت اور کردار سازی کے لیے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کو بھی یکساں اہمیت دینا ضروری ہے۔ کرکٹ، فٹ بال، والی بال اور دیگر کھیل نہ صرف نوجوانوں کو جسمانی طور پر صحت مند رکھتے ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، برداشت، باہمی تعاون اور ٹیم ورک جیسی مثبت خصوصیات بھی پیدا کرتے ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو غیر صحت مند رجحانات سے دور رکھنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ کھیل اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ ضلع بھر میں کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے باقاعدہ مقابلوں کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ایس ایس پی عمرکوٹ، ڈی ایس پیز اور متعلقہ ایس ایچ اوز سے اپیل کی کہ نوجوانوں کے ساتھ رابطے مضبوط بنائے جائیں، تعلیمی اداروں اور مقامی آبادیوں میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی مہمات چلائی جائیں اور منشیات فروشوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مؤثر کارروائی کی جائے۔ منشیات اور جرائم جیسے سماجی مسائل کا خاتمہ صرف قانونی کارروائیوں سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، کھیلوں، فنی تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا بھی ناگزیر ہے۔ اس قومی و سماجی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے تعلیمی اداروں، والدین، مقامی صنعت کاروں، مخیر حضرات، سماجی تنظیموں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کو بھی آگے آنا ہوگا۔

    Related Posts

    ڈھڈیال: پولیس کی بڑی کارروائی، سنگین مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار

    ڈی پی او خانیوال کی قومی کرکٹر عمران رندھاوا سے ملاقات، اعزازی شیلڈ پیش

    میاں چنوں: یومِ سیاہ پر اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ریلی، بھارتی مظالم اور جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی

    مقبول خبریں

    ڈھڈیال: پولیس کی بڑی کارروائی، سنگین مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار

    امریکی ریاست ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل ہٹا کر اسرائیل منتقل کرنے کا فیصلہ

    مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ؛ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 329 رنز پر آؤٹ

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو 37 رنز سے شکست دے  دی

    اسرائیلی انتخابات میں دائیں بازو کی اتحادی حکومت کو واضح اکثریت نہ ملنے پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.