گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دیگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

گوادر میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنائی۔ اس دوران مزید تین دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور حملے کی کوشش میں گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے، جہاں چار دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی او سی خود سیکیورٹی آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں، کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش کالعدم عناصر سے منسوب ہے۔
گوادر، تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملہ کی ناکام کوشش، 3 دہشت گرد ہلاک