خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے)
نیشنل بینک آف پاکستان میں عقیل حسن خان کو او جی تھری (OG-III)، گریڈ 16 میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے انتہائی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عقیل حسن خان بلوچ، علاقہ کی معروف و معزز زمیندار بلوچ فیملی کے چشم و چراغ ہیں۔ وہ ایک ہردلعزیز، پروقار، ملنسار، بردبار اور خوش اخلاق شخصیت کے حامل ہیں، جو اپنے حسنِ اخلاق اور خوش گفتاری کے باعث اپنے حلقۂ احباب میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔اس سروس پروموشن کے حصول پر عقیل حسن خان بلوچ کا کہنا تھا کہ میری یہ پے در پے کامیابیاں اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم، میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنتِ شاقہ کی مرہونِ منت ہیں۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ان کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور لگن کے ذریعے بینکنگ کے شعبے میں مزید بلندیوں کو چھویں گے اور اپنے خاندان کا نام روشن کریں گے۔

