اننت ناگ:ویب ڈیسک
مقبوضہ کشمیر میں ایم بی بی ایس (MBBS) اور بی ڈی ایس (BDS) انٹرنز نے ایک بار پھر اپنے جائز اور دیرینہ مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ اتوار کی شب اننت ناگ میں نوجوان ڈاکٹروں اور انٹرنز نے ہاتھوں میں شمعیں اٹھا کر ایک پرزور اور شمع بردار (کینڈل لائٹ) مظاہرہ کیا، جس میں بڑی تعداد میں میڈیکل کے طلباء اور انٹرنز نے شرکت کی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے اپنے مطالبات کے حل کے لیے سراپا احتجاج ہیں، لیکن متعلقہ حکام اور انتظامیہ کی جانب سے مسلسل اعلانات کے باوجود کوئی عملی پیش رفت نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے انہیں ایک بار پھر مجبوراََ سڑکوں کا رخ کرنا پڑا۔ مظاہرین نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، ان کا احتجاج مختلف شکلوں میں جاری رہے گا۔شہر کے مختلف حلقوں اور سول سوسائٹی نے میڈیکل انٹرنز کے اس احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے مسائل کا نوٹس لے کر انہیں حل کرے تاکہ ہسپتالوں میں طبی خدمات متاثر نہ ہوں۔

