اسلام آباد / تہران (ویب ڈیسک)
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایک انتہائی اہم اور ہنگامی دورے پر ایران روانہ ہو رہے ہیں۔ سفارتی حلقوں میں اس دورے کو خطے کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور سیکیورٹی کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک-ایران سرحد کی سیکیورٹی، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل، اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عالمی اور علاقائی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اس دورے کو خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک گیم چنجر قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

