Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گورنر خیبرپختونخوا ایمرجنسی سے متاثرہ 12 اضلاع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرائیں: عوامی حلقوں کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹانک (بیورو رپورٹ)

    خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے پیشِ نظر عوامی حلقوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے وفاقی حکومت اور متعلقہ بجلی حکام کے ساتھ فوری رابطہ کرکے متاثرہ اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرانے کے لیے مؤثر اور کلیدی کردار ادا کریں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع کے مکین پہلے ہی غیر معمولی حالات اور متعدد سنگین مشکلات سے دوچار ہیں، ایسے میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ موجودہ کٹھن حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاق اور صوبے کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ لہٰذا، وہ اس اہم عوامی مسئلے کو وفاقی حکومت، وزارتِ توانائی اور پیسکو کے اعلیٰ حکام کے سامنے پُر اثر انداز میں اٹھائیں تاکہ متاثرہ تمام 12 اضلاع میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے اور لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔متاثرہ اضلاع کے عوام نے مزید مطالبہ کیا کہ موجودہ غیر معمولی صورتحال کے پیشِ نظر ان علاقوں کو خصوصی ریلیف دیا جائے، تاکہ گھریلو صارفین، تاجروں، طلبہ، مریضوں اور دیگر طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔عوامی حلقوں نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور وفاقی حکومت سے خصوصی ریلیف کی منظوری کے لیے اقدامات کریں تاکہ عوام کو بجلی کے اس عذاب سے نجات مل سکے۔

    Related Posts

    وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ایک کروڑ روپے تک قرض کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان

    ساہیوال: عرس پر رقاصاؤں پر پیسے نچھاور کرنے والا اے ایس آئی گرفتار، متولی پر بھی مقدمہ درج

    تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز بم کی دھمکی کے بعد بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

    مقبول خبریں

    وزیراعظم اپنا گھر پروگرام: ایک کروڑ روپے تک قرض کے حصول کا طریقہ کار مزید آسان

    ساہیوال: عرس پر رقاصاؤں پر پیسے نچھاور کرنے والا اے ایس آئی گرفتار، متولی پر بھی مقدمہ درج

    ممبئی میں جوہو کے قریب ٹائیگر شروف کی کار پر فائرنگ؛ لارنس بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

    "حملہ آوروں کو ان کی ہی زبان میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔”ٹائیگر شروف حملہ: ڈپٹی سی ایم شندے کی اداکار سے ملاقات

    سنچری کے بعد منفرد جشن میں کس کیلیے پیغام پوشیدہ تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.