سکھر (رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت)
آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر نعیم بدر قریشی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ڈی ایس پی سکھر جناب سہیل احمد سومرو سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک موسی میمن اور مختلف تھانوں پر تعینات ایس ایچ او صاحبان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سکھر شہر میں امن و امان کی صورتحال اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر لائحہ عمل تیار کرنے پر تفصیلی اور مثبت گفتگو کی گئی۔ ڈی ایس پی سکھر نے تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے صدر نعیم بدر قریشی نے کہاکہ سکھر شہر میں تاجروں کی سلامتی اور امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایسا لائحہ عمل تشکیل دیں گے جس سے تجارتی سرگرمیاں بغیر کسی خوف و خطر کے جاری رہ سکیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی سکھر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کو قابلِ ستائش اقدام قرار دیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری جنید شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور پولیس کے مابین باہمی اعتماد اور رابطہ ہر وقت مضبوط رہنا چاہیے۔ ایس ایچ او صاحبان کی موجودگی میں ہونے والی اس ملاقات سے تاجروں کے مسائل کے فوری حل کی راہ ہموار ہوگی، کیونکہ ہم سب کا مقصد شہر میں مستقل امن کا قیام اور کاروباری حضرات کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔آل سکھر اسمال ٹریڈرز کے وفد میں درج ذیل عہدیداران اور اُمرا شامل تھے:فیاض خان (سینئر نائب صدر)جنید شیخ (جنرل سیکرٹری)عبدالرشید قریشی (نائب صدر دوئم)عبدالہادی بندھانی (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)عرفان قریشی (فنانس سیکرٹری)جاوید ملک (چیئرمین انفارمیشن)انس قریشی (صدر تمباکو بازار)مہتاب شمسی (صدر پان منڈی)ریاض کھوکھر (نمائندہ غریب آباد) اور دیگر معزز ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

