Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جھنگ: تھل ڈیزرٹ ریلی میں فضا میں بلند ہوتے ہی پیراگلائیڈر جل گیا، پائلٹ جاں بحق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جھنگ

    رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں جاری تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی و ثقافتی میلے کے دوران  ہولناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں فضا میں بلند ہوتے ہی ایک پیراگلائیڈر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے کے نتیجے میں پیراگلائیڈر کا پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ سوار ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان نامور سیاسی و سماجی شخصیت میاں مظفر محمود چیلہ کے صاحبزادے اور میاں نور چیلہ کے پوتے ہیں۔ حادثے کے دوران ٹانگ اور بازو پر شدید چوٹیں آنے کے باعث انہیں فوری طور پر ریسکیو کر کے بہتر طبی امداد کے لیے فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور ایونٹ کے انتظامات پر بڑے سوالیہ نشان لگائے جا رہے ہیں۔ حادثے کی اصل وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکی ہیں، تاہم مندرجہ ذیل اہم امور پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے:کیا پرواز سے قبل پیراگلائیڈر اور اس کے آلات کی تکنیکی جانچ پڑتال کی گئی تھی؟کیا پائلٹ مکمل طور پر تربیت یافتہ اور قانونی لائسنس کا حامل تھا؟کیا اس دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی ہنگامی پیراشوٹ دستیاب تھا؟حادثے کے فوری بعد ریسکیو اور طبی امداد کے انتظامات کتنے مؤثر اور بروقت تھے؟شہریوں اور سویلین سوسائٹی نے ضلعی انتظامیہ، ریلی کے منتظمین اور متعلقہ آپریٹر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس حادثے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ پیراگلائیڈر کی فٹنس، حفاظتی انتظامات اور ریسکیو کارروائی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی بھی سطح پر غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ تفریحی سرگرمیوں اور ثقافتی میلوں کا فروغ انتہائی خوش آئند ہے، مگر کسی بھی تقریب میں شائقین اور کھلاڑیوں کی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔(وضاحت: حادثے کی وجوہات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق حتمی سرکاری تصدیق سامنے آنے تک تحقیقات کا عمل جاری رہنا ناگزیر ہے۔)

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-17-at-4.11.13-PM.mp4

    Related Posts

    نوشہروفیروز: پولیس کا چھاپہ، جعلی کھاد کی بوریاں اور کیمیکل برآمد

    مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

    خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں کے تقریباً 37 ہزار کلاس رومز خستہ حال، تکنیکی معائنے کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    نوشہروفیروز: پولیس کا چھاپہ، جعلی کھاد کی بوریاں اور کیمیکل برآمد

    جھنگ: تھل ڈیزرٹ ریلی میں فضا میں بلند ہوتے ہی پیراگلائیڈر جل گیا، پائلٹ جاں بحق

    مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

    خیبرپختونخوا: سرکاری اسکولوں کے تقریباً 37 ہزار کلاس رومز خستہ حال، تکنیکی معائنے کا فیصلہ

    نیتو اور رشی کپور کی شادی کا دلچسپ قصہ: جب مہمانوں کے روپ میں پہنچ گئے جیب کترے!

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.