Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      حساس  ادارے کے  ملازم، بھائیوں اور والد پر پولیس کا وحشیانہ تشدد، سب انسپکٹر سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ  (سلیم احمد اعوان شیخو)

    گوجرانوالہ میں پولیس کی غنڈہ گردی اور قانون شکنی کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس چوکی عالم چوک کے سب انسپکٹر اور اس کے نٹیجے میں دیگر اہلکاروں نے محکمانہ رخصت پر آئے ہوئے حساس  ادارے کے  ملازم، اس کے دو بھائیوں اور بزرگ والد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور حوالات میں بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق،   جوان عبدالحق جو کہ ان دنوں محکمانہ رخصت پر اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے، جب فلک سٹی کالونی کے قریب موجود تھے تو پولیس چوکی عالم چوک کے سب انسپکٹر عمران چوہان نے اپنی پولیس وین پر وہاں پہنچ کر انہیں بلاوجہ غلیظ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ عبدالحق کی جانب سے اپنا تعارف کروانے اور گالیاں دینے سے منع کرنے پر اشتعال انگیز سب انسپکٹر نے زبردستی انہیں پولیس وین میں ڈال لیا۔متاثرہ فوجی جوان کی آواز پر جب ان کے بھائی عامر، صابر اور والد ذوالفقار موقع پر پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ بھی انتہائی نازیبا رویہ اختیار کیا۔ بعد ازاں مزید نفری طلب کرکے تمام افراد کو گرفتار کر کے پولیس چوکی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں حوالات میں بند کر کے پائپوں اور ڈنڈوں سے گھناؤنے انداز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد تھانہ اروپ پولیس نے متاثرہ فوجی جوان عبدالحق کی مدعی میں کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عمران چوہان اور دیگر 5 پولیس ملازمین کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تاحال نامزد سب انسپکٹر یا کسی بھی دوسرے ملوث ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ علاقہ مکینوں اور سماجی حلقوں نے اس بہیمانہ واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کر کے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    Related Posts

    اقلیتی برادری کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ لگا لیا گیا، ایک خاتون سمیت 3 ملزم گرفتار

    صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

    روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    مقبول خبریں

    صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

    روسی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    پی ٹی آئی دورِ حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ اسکینڈل کی زد میں؛ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

    عسکری طاقت میں بے پناہ اضافہ، کسی بھی ایڈونچر کا جواب پہلے سے زیادہ دردناک ہوگا: پاسدارانِ انقلاب،آبنائے ہرمز میں جہاز ڈوب گیا

    آسٹریلیا ویمنز ٹیم کا شاندار کارنامہ، بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز کلین سوئپ کرلی

    بلاگ

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.