-
پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 2,490 مساجد کی سولرائزیشن (Solarization) کا منصوبہ جس کے کل 7 پیکیجز تھے۔تمام پیکیجز کے لیے کامیاب بولیاں سرکاری تخمینے سے 7.98 فیصد سے 10.99 فیصد تک زیادہ رہیں، جس کی وجہ سے قومی خزانے پر 50 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑا۔ٹینڈر کے عمل میں دوبارہ شمولیت: پری کوالیفکیشن (Pre-qualification) میں ناکام قرار دی گئی دو کمپنیوں کو شکایات کے بعد دوبارہ ٹینڈر کے عمل میں شامل کر لیا گیا۔لاگت کا فرق: فی سولر یونٹ سرکاری تخمینے اور این آر ٹی سی (NRTC) کے سابقہ منصوبے کی لاگت میں تقریباً 1 لاکھ 56 ہزار روپے کا فرق سامنے آیا۔ستاویزات کے مطابق این آر ٹی سی کے سابقہ معاہدے میں تاخیر پر تقریباً 58 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جانا بنتا تھا، تاہم جرمانہ عائد کرنے کے بجائے اسی ادارے کو مزید 500 مساجد کی سولرائزیشن کا کام سونپ دیا گیا جس پر تقریباً 41 کروڑ 91 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔

