Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جھڈو: پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سروس اسٹرکچر اور ریگولرائزیشن کا مطالبہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جھڈو (رپورٹ: قیصر راجہ راجپوت) 

    سندھ کے پرائمری اساتذہ اپنے جائز مطالبات اور چارٹ آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پرائمری اساتذہ کی تنظیم پ ٹ الف تعلقہ جھڈو کے تحت تعلقہ صدر عمران ارشد کی قیادت میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں اساتذہ نے تالپور اسکول سے پرانے نیشنل بینک چوک تک مارچ کیا اور مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلی میں پ ٹ الف کے سرکردہ رہنماؤں بشمول تعلقہ صدر عمران ارشد، عبدالغفار لاشاری، سجاد لاشاری، اصغر اسد علی، اظہر جمیل، آرائیں عالم کھوسو اور سرور کھوسو سمیت اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے شرکاء اور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دو لاکھ پرائمری اساتذہ کو شدید ترین ناانصافیوں کا سامنا ہے، جن کے اہم نکات درج ذیل ہیں  سندھ کے دو لاکھ پرائمری اساتذہ کے لیے سرے سے کوئی سروس اسٹرکچر موجود نہیں ہے۔ ایک پرائمری ٹیچر نہ تو ترقی پا کر جے ایس ٹی (JST) یا ایچ ایس ٹی (HST) بن کر ہائی اسکول جا سکتا ہے اور نہ ہی میرٹ پر ڈویژن یا ضلع سے تبادلہ کروا سکتا ہے۔  اساتذہ کو اپنے تبادلوں اور دیگر جائز کاموں کے لیے سندھ سیکریٹریٹ میں لاکھوں روپے رشوت دینے یا دھکے کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔  حکومت کی جانب سے مستقبل قریب میں پنشن اصلاحات کے نام پر اساتذہ کی پنشن بند کرنے کی سازش کو اساتذہ کا "معاشی قتل” قرار دیا گیا۔  تمام نئے اور پرانے میل و فیمیل اساتذہ کو جوائننگ کے پہلے دن سے مستقل (Regularize) کیا جائے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/10/WhatsApp-Video-2026-10-12-at-6.02.55-PM-1.mp4

    Related Posts

    خوشاب: جوہر آباد لائیو سٹاک کمپلیکس میں جدید موبائل ویٹرنری لیبارٹری کا افتتاح

    پسرور: گیراج کا لینٹر گرنے سے نوجوان جاں بحق

    پنجاب نے ثابت کر دیا کہ حکومتیں بڑھکوں سے نہیں، کام، کام اور کام سے چلتی ہیں۔خیبر پختونخوا کو اب انتشار نہیں، خدمت چاہیے، مریم نواز

    مقبول خبریں

    جھڈو: پرائمری اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، سروس اسٹرکچر اور ریگولرائزیشن کا مطالبہ

    پسرور: گیراج کا لینٹر گرنے سے نوجوان جاں بحق

    پنجاب نے ثابت کر دیا کہ حکومتیں بڑھکوں سے نہیں، کام، کام اور کام سے چلتی ہیں۔خیبر پختونخوا کو اب انتشار نہیں، خدمت چاہیے، مریم نواز

    اب خیبر پختونخوا کی پالیسی کابل سے نہیں اسلام آباد سے طے ہوگی، گورنر فیصل کنڈی

    قصور: سب انسپکٹر کو مبینہ طور پر رشوت دے کر ٹریپ کرنے کی کوشش، مدعی مقدمہ گرفتار

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.