پسرور(رپورٹ: محمد اشفاق، بے نقاب نیوز )
ٹوٹل پمپ کے قریب ولید سرجیکل ہسپتال کے سامنے گیراج کا لینٹر توڑتے ہوئے اچانک نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان داؤد ولد وارث شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بروقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔جاں بحق ہونے والا نوجوان مسلم کالونی پسرور کا رہائشی تھا۔


