Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    زندہ معجزہ :دوزہریلے انجکشن لگنے کے باوجود سزائے موت پانے والی خاتون کو ہوش آگیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹینیسی :امریکی ریاست ٹینیسی کی جیل میں زہریلے انجیکشن کے ذریعے سزائے موت پر عملدرآمد کی دو ناکام کوششوں سے بچ جانے والی کرسٹا پائیک کے وکلا نے منگل کو بتایا کہ واقعے کے چھ روز بعد اسے ہوش آ گیا ہے اور وہ بات کرنے کے قابل ہے۔
    یہ واقعہ سزائے موت پر عملدرآمد میں ایک غیر معمولی ناکامی کے طور پر سامنے آیا ہے۔وکلا نے ایک بیان میں کہا:تمام توقعات کے برخلاف کرسٹا پائیک ہوش میں ہے، بات کر سکتی ہے اور اسے انتہائی اہم طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
    50 سالہ کرسٹا پائیک کو بدھ کی شب دو مہلک انجیکشن لگائے گئے تھے، جن میں پینٹوباربیٹل نامی دوا کی دو خوراکیں شامل تھیں۔
    وہ جنوبی ریاست ٹینیسی میں 200 سے زائد برس بعد سزائے موت پانے والی پہلی خاتون بننے والی تھیں، تاہم دونوں کوششیں ناکام ہوگئیں۔اس کے بعد سے وہ تشویشناک حالت میں تھی اور مصنوعی تنفس کے ذریعے زندہ رکھی گئی تھی۔ اس کے وکلا کے مطابق انہیں اسپتال میں اس سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی۔
    وکلا نے بیان میں مزید کہا:ہم ٹینیسی کے گورنر سے ایک بار پھر مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس کی سزا کو بغیر پیرول کے عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔
    وکلا نے یاد دلایا کہ کرسٹا پائیک نے بچپن ہی سے خوفناک تشدد، بالخصوص جنسی تشدد، کا سامنا کیا اور سزائے موت کے قیدیوں کے وارڈ میں تقریباً 30 سال قید تنہائی میں گزارے ہیں۔
    کرسٹا پائیک کو 1995 میں 19 سالہ کولین سلیمر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اس وقت پائیک کی عمر 18 سال تھی۔کرسٹا پائیک کو سزائے موت دینے کی بدھ کی شب ناکام کوشش نے امریکہ میں ایک بار پھر سزائے موت کے حوالے سے بحث چھیڑ دی ہے۔
    ٹینیسی کے گورنر بل لی نے جمعرات کو ریاست میں سزائے موت پر عملدرآمد عارضی طور پر روکنے اور پائیک کی سزائے موت کی ناکامی کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ہفتے کے روز انہوں نے ریاستی محکمہ جیل خانہ جات کے سربراہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.