Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نمونیہ طاعون، اقوام متحدہ اور امریکا نے روس سے کیا معلومات طلب کیں?

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب ولادیمیر سے جلد ہی روس میں ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کی طاعون سے مبینہ موت کے حوالے سے بات کریں گے۔
    اقوام متحدہ نے بھی واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روس سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی حکام کی جانب سے اس امر کی تردید کی گئی ہے کہ وہاں طاعون سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پچھلے ہفتے سائبیریا کے علاقے آرکتسک میں واقع طاعون کے ریسرچ سینٹر میں پیش آنے والے واقعے کو زیادہ اہمیت نہیں دی ہے۔
    تاہم دوسری جانب اس معاملے پر واشنگٹن کی تشویش بڑھ رہی ہے اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ صورت حال کے حوالے سے شفافیت اختیار کرے جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی منگل کو ایسی ہی اپیل کی تھی۔
    آئس لینڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہم روس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کے حوالے سے شفافیت اختیار کرے اور دنیا کے ساتھ مزید معلومات شیئر کرے، تاہم ہم سب صورت حال کی مناسبت سے ردعمل کے طور پر ضروری اقدامات کر سکیں۔‘
    بعدازاں امریکی صدر کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا کہ وہ اس معاملے پر روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کریں گے۔
    منگل کو جب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ ’میری بات چیت طے ہو چکی ہے، جو بہت جلد ہو گی۔‘
    جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کا اس صورت حال کے بارے میں کیا موقف ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس معاملے پر تفصیل سے بات کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر کل اس بارے میں رپورٹ دیں گے۔‘
    وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ نے روس کو ایک خفیہ سفارتی پیغام بھی بھیجا ہے جسے ڈیمارش کہا جاتا ہے اور اس میں ماسکو کو خبردار کیا گیا ہے کہ معلومات فراہم کرنا صحت کے حوالے سے اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے۔
    ’موت کی وجہ واضح نہیں‘
    روسی خبر رساں ادارے پیپل آف بیکال نے جمعے کو رپورٹ کیا تھا کہ مرنے والی خاتون جن شناخت 28 سالہ دریا شپلووا کے طور پر ہوئی ہے، ممکنہ طور پر ایک ٹوٹی ہوئی ٹیسٹ ٹیوب کی وجہ سے پھیپھڑوں کے طاعون کا شکار ہوئی تھی۔
    دیگر میڈیا رپورٹس میں بھی ان کی موت کا تعلق مرکز میں پیش آنے والے ایک حادثے کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔
    پیپل آف بائیکال کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ قریباً 200 ایسے افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن کا ممکنہ طور پر اس خاتون سے رابطہ ہوا تھا۔
    تاہم دوسری جانب روسی حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
    صحت کے نگران ادارے روسپوتریب نادزور نے انٹرنیٹ پر گردش کرنے اس دستاویز کی بھی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وبا سے متعلق خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
    بیان کے مطابق ’ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ دستاویز اور اس میں موجود معلومات سرکاری ذرائع سے جاری نہیں ہوئیں اور یہ درست نہیں ہیں۔‘
    خاتون کی موت کے بعد روسی حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ ٹیسٹیوں میں طاعون سے متعلق اجزا کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
    آرکستک کے گورنر ایگور کوبزیف نے پیر کو کہا تھا کہ خاتون کی موت نمونیا سے ہوئی۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.