لاس اینجلس:
ہالی ووڈ کی معروف اور سینئر ترین آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ (Eva Marie Saint) 102 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ایوا میری سینٹ نے 1954 کی شاہکار فلم ‘آن دی واٹر فرنٹ’ (On the Waterfront) میں شاندار اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے معروف ہدایت کار الفریڈ ہچکاک کی شہرہ آفاق فلم ‘نارتھ بائی نارتھ ویسٹ’ (North by Northwest) سمیت متعدد یادگار فلموں، تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی وفات پر فلمی دنیا، ہالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

