پسرور (محمد اشفاق)
پسرور اور اس کے گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے۔ بجلی کے طویل اور غیر اعلانیہ بریک ڈاؤن سے تجارتی و کاروباری حلقے شدید متاثر ہو رہے ہیں اور عام زندگی کا پہیہ بھی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔بجلی کے شدید شارٹ فال نے بالخصوص غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو سخت پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ یوں ہی برقرار رہا تو پہلے سے موجود مہنگائی کے ساتھ ساتھ غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔علاقہ مکینوں اور تاجر برادری نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پسرور اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیں اور بجلی کی سسٹمیٹک اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔


