Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈی سی کا پسرور میں صفائی کے انتظامات کا اچانک معائنہ، غفلت پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر معطل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ: پسرور (سلیم احمد اعوان شیخو، محمداشفاق سے)

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق نے پسرور کا صبح سویرے اچانک دورہ کیا اور محمد پورہ، کلاسوالہ اور چونڈہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پیدل تنگ گلیوں اور بازاروں میں پہنچ کر صفائی، سیوریج اور نکاسی آب کی صورتحال کا خود جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے حوالے سے شہریوں سے براہِ راست فیڈ بیک بھی لیا، جبکہ تلونڈی روڈ پر واقع ڈمپنگ سائٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کوڑا تلف کرنے کے عمل کی جانچ کی۔ انہوں نے تمام چھوٹے نالوں کی ڈی سلٹنگ (بھل صفائی) کا کام فوری مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی۔صفائی کے ناقص انتظامات اور غفلت پر ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کو موقع پر ہی معطل کر دیا اور واضح کیا کہ صفائی کے عمل میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو فیلڈ سٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سخت مانیٹرنگ کے بغیر صفائی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے، جبکہ ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری کے لیے فیلڈ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ صفائی میں غفلت پر ’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ کے تحت کارروائی جاری رہے گی اور صبح سویرے اچانک دوروں کا سلسلہ قائم رکھا جائے گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    Related Posts

    الہ آباد: ریڑھی بان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والا صحافی  گرفتار، صحافی برادری کی شدید مذمت

    سکھر: روحانی طلباء جماعت پاکستان کے 51ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب

    سکھر: زرعی افسران کا مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے خلاف احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی

    مقبول خبریں

    بھارتی گلوکار میکا سنگھ کا پاک بھارت تعلقات اور عوامی محبت پر مثبت پیغام

    الہ آباد: ریڑھی بان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والا صحافی  گرفتار، صحافی برادری کی شدید مذمت

    سکھر: زرعی افسران کا مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے خلاف احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی

    گوجرانوالہ: ن لیگ کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران گاڑی کی زد میں آ کر کمسن بچی جاں بحق

    مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، قریبی تعاون جاری رکھنے کاعزم

    بلاگ

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.