Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر: روحانی طلباء جماعت پاکستان کے 51ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پروقار تقریب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)

    روحانی طلباء جماعت پاکستان کے 51ویں یومِ تاسیس کے موقع پر روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے زیرِ اہتمام المرکز انوارِ طاہریہ، سائٹ ایریا سکھر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کیک کاٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔  مہمانِ خصوصی پریس سیکریٹری جماعت اصلاح المسلمین سندھ، ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد و رہبر فخرِ انسانیت سجن سائیں کی اعلیٰ قیادت میں روحانی طلباء جماعت اصلاحِ معاشرہ کے لیے بھرپور انداز میں سرگرمِ عمل ہے۔ روحانی طلباء جماعت اسکولوں اور کالجوں میں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے جذبے کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے حقیقی پیغامِ امن و محبت کو عام کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں مثبت، تعمیری اور اخلاقی سرگرمیوں سے جوڑ کر ایک پُرامن، باکردار اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ روحانی طلباء جماعت نوجوان نسل میں دینی شعور، اخلاقی تربیت، محبت، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔تقریب میں خلیفہ حسیب احمد راہوجو، آصف راجپوت، صبغت اللہ میمن، روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے صدر حافظ عظمت اللہ، سینئر نائب صدر مشاہد حسین، جنرل سیکریٹری ریحان علی، پریس سیکریٹری فیضان علی، غلام رسول اور دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اختتام پر پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، امن و ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

    Related Posts

    راہل گاندھی کا دھرنا 5 گھنٹے سے جاری، کہا- ’یہاں سے ہٹانا ہے تو ہٹا دیں، مگر بتا دیں کہاں بیٹھوں‘

    ڈی سی کا پسرور میں صفائی کے انتظامات کا اچانک معائنہ، غفلت پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر معطل

    الہ آباد: ریڑھی بان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والا صحافی  گرفتار، صحافی برادری کی شدید مذمت

    مقبول خبریں

    راہل گاندھی کا دھرنا 5 گھنٹے سے جاری، کہا- ’یہاں سے ہٹانا ہے تو ہٹا دیں، مگر بتا دیں کہاں بیٹھوں‘

    بھارتی گلوکار میکا سنگھ کا پاک بھارت تعلقات اور عوامی محبت پر مثبت پیغام

    الہ آباد: ریڑھی بان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والا صحافی  گرفتار، صحافی برادری کی شدید مذمت

    سکھر: زرعی افسران کا مبینہ غیر قانونی تقرریوں کے خلاف احتجاج، دفاتر کی تالہ بندی

    گوجرانوالہ: ن لیگ کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران گاڑی کی زد میں آ کر کمسن بچی جاں بحق

    بلاگ

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.