Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

      مستقبل کی جنگ کا نقشہ بدل گیا: امریکی فوج کا ہر سپاہی ڈیجیٹل ،جنگلوں میں جنگی مشقیں

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فورٹ ہڈ فائرنگ کیس:آرمی میجر ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینےکی منظوری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکہ میں سنہ 2009 کے دوران ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر خونریز فائرنگ کر کے 13 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے آرمی ماہرِ نفسیات میجر ندال ملک حسن (Major Nidal Malik Hasan) کی سزائے موت پر عمل درآمد کا وقت قریب آ گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجرم نضال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے پھانسی دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
    پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل (Sean Parnell) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا: "نضال حسن کے لیے حساب کا دن آخر کار آ گیا ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ اب آرمی سیکرٹری اس سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے حتمی وقت اور مقام کا تعین کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکی فوج کے نظامِ عدل میں سنہ 1961 کے بعد سے اب تک سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔
    سنہ 2009 میں پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کے دوران آرمی سائیکاٹرسٹ میجر ندال ملک حسن نے فورٹ ہڈ کے ایک طبی عمارت میں داخل ہو کر جہاں فوجی چیک اپ کروا رہے تھے، نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے لیزر سائیٹ والی پستول سے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ اس المناک حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
    مقدمے کی سماعت کے دوران ندال حسن نے اپنے دفاع میں کوئی خاص کوشش نہیں کی تھی اور جیوری کو بتایا تھا کہ وہ حملہ آور ہے اور خود کو ایک ایسے سپاہی کے طور پر پیش کیا تھا جس نے مبینہ طور پر "دوسرا رخ اختیار کر لیا تھا”، تاکہ فوجیوں کو افغانستان جانے اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔
    صدر ٹرمپ کی اس منظوری کے بعد اس سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قانونی اور ضابطہ جاتی مراحل کا آغاز ہو گیا ہے، تاہم قانونی ماہرین کے مطابق ندال حسن سول وفاقی عدالتوں میں ‘ہیبیئس کارپس’ (habeas corpus) کی اپیل دائر کر کے اس عمل کو کئی سالوں کے لیے مؤخر بھی کر سکتے ہیں۔
    امریکی فوجی نظامِ عدل میں سزائے موت کے فیصلے انتہائی نایاب ہیں اور ان پر عمل درآمد اس سے بھی زیادہ نادر رہا ہے۔ اس وقت کینساس کے فورٹ لیوین ورتھ میں فوجی ڈیتھ رو پر چار افراد قید ہیں۔ امریکہ میں آخری بار فوجی نظام کے تحت سزائے موت پانے والے شخص پرائیویٹ جان بینیت تھے، جنہیں 1961 میں ایک بچی کے اغوا اور زیادتی کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ اپنے دورِ حکومت میں وفاقی سطح پر سزائے موت کو دوبارہ فعال کرنے اور سب سے زیادہ سزائیں دینے والی انتظامیہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔

    Related Posts

    کیپٹن (ر) صفدر کا اعتراض ہوا میں اڑ گیا: چوہدری احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی گئی

    اداکارہ نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتادی

    سروس ریوالور سے خود کو گولی مارنے والا خاتون کانسٹیبل کا شوہر دورانِ علاج چل بسا

    مقبول خبریں

    کیپٹن (ر) صفدر کا اعتراض ہوا میں اڑ گیا: چوہدری احسن بھون کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی گئی

    اداکارہ نے اپنی ڈیڑھ سال کی بیٹی کو اسکول بھیجنے کی وجہ بتادی

    فورٹ ہڈ فائرنگ کیس:آرمی میجر ندال ملک حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینےکی منظوری

    سروس ریوالور سے خود کو گولی مارنے والا خاتون کانسٹیبل کا شوہر دورانِ علاج چل بسا

    کانگریس کا ‘ووٹ چوری’ کے خلاف ملک گیر مہم کا اعلان، اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا مارچ

    بلاگ

    یومِ اساتذہ، معمارانِ قوم کو سیلوٹ

    استاد صرف پڑھاتا نہیں، نسلیں بناتا ہے

    اور:- اساتذہ کو انکی مراعات دو۔۔۔یہی انکا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ہے۔!!!

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.