کوئٹہ:سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقوں میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
سکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان میں موثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

