اسلام آباد: پاکستان کے سرکاری قرضوں میں گزشتہ 10 سال کے دوران 340 فیصد کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران سرکاری قرضے میں 67 ہزار ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد کل سرکاری قرضوں کا حجم 86 ہزار 700 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ جون 2016 تک مجموعی سرکاری قرضہ 19 ہزار 700 ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک 86 ہزار 700 ارب روپے کے مجموعی قرضوں میں سے مقامی قرضہ 59 ہزار 400 ارب روپے اور غیر ملکی سرکاری قرضہ 27 ہزار 300 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں جون 2016 تک مقامی قرضہ 13 ہزار 600 ارب اور غیر ملکی قرضہ 6 ہزار 100 ارب روپے تھا۔

