چونیاں (سلطان فرید سے)
سرکل چونیاں کے علاقے تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور گھر کے باہر بندھا ہوا بکرا چوری کر کے فرار ہو گئے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق متاثرین نے بتایا کہ چور گھر کے باہر سے ان کا بکرا چوری کر کے لے گئے، جبکہ سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ چور کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔متاثرہ شہریوں اور اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور اور اعلیٰ پولیس حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور چوری شدہ بکرا برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں شہریوں کے مال و جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

