(رپورٹ: ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ٹنڈو جان محمد / عمرکوٹ
عمرکوٹ سے رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) نیلم کماری کی ساس، کرشن واہیڑیا کی دھرم پتنی اور ولجی کرشن، رامچند کرشن و اشوک کرشن کی ماتا شری کا سنساری سفر مکمل ہونے پر ٹنڈو جان محمد میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ماتا شری کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی، علمی اور صحافتی شخصیات کی جانب سے سوگوار خاندان سے تعزیت اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تعزیت کرنے والوں میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:حاجی گل حسن آریسر (سینئر صحافی و سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب عمرکوٹ)رسول بخش رحیمدانی (معروف سماجی شخصیت، ادیب و سینئر صحافی)جمیلاں کھوسو (چیئرپرسن لیڈیز ونگ، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان)روبینہ قائم خانی (صدر لیڈیز ونگ ضلع عمرکوٹ، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن)ڈاکٹر ایم لال واگھانی (سیکریٹری جنرل اقلیتی ونگ صوبہ سندھ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان)آفاق یوسف (صدر، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان)ڈونگرو مل گوتم شرما (نائب صدر، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ جنیوا پاکستان)سجاد علی شیخ (نوجوان صحافی)تعزیت کے لیے آنے والی شخصیات نے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران ماتا شری کی رحلت کو خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایشور سے پرارتھنا کی کہ بچھڑی ہوئی آتما کو شانتی پردان فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی شکتی عطا کرے۔ٹنڈو جان محمد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جو مرحومہ کے فرزندان اور ایم این اے نیلم کماری کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے مسلسل اظہارِ تعزیت کر رہے ہیں۔

