نئی دہلی: بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی نے آج سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کر دیا۔
If CEC Gyanesh Kumar doesn’t resign, Cockroaches from across India will march to Jantar Mantar in Delhi on October 10.
If the Delhi Police stops us anywhere on the way, wherever they stop us will become our Jantar Mantar.
We will follow the path shown by Mahatma Gandhi in our…
— Cockroach Janta Party – CJP (@Cockroachisback) October 3, 2026
بھارتی شہر ممبئی میں الیکشن کمیشن کے خلاف ہونے والے احتجاج میں معروف اداکارہ شبانہ اعظمی، اداکار نصیرالدین شاہ اور گلوکار و موسیقار وشال دادلانی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
بھارتی ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کے الزامات سامنے آنے پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا
پولیس کی جانب سے احتجاج کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شیواجی پارک پہنچے، سی جے پی نےدس اکتوبر سغ جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد جنتر منتر پر پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیے گئے۔
Huge crowd has gathered on the streets of Mumbai to take on a Fascist, and they won’t back off!
They are here to save Gandhi’s India, and they mean it!
Happy Gandhi Jayanti, everyone. pic.twitter.com/PhXzCDm7hL
— Cockroach Janta Party – CJP (@Cockroachisback) October 2, 2026
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر انتخابی فہرستوں سے13کروڑ ووٹرز کے نام حذف کر نے کاالزام ہے، کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دِپکے کے مطابق اگر گیانیش کمار مستعفی نہیں ہوتے تو تنظیم اپنا احتجاج ممبئی سے ملک کے مختلف شہروں تک لے جائے گی۔
ادھر بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پریس کانفرنس میں خدشہ ظاہر کیا کہ انتخابی فہرستوں سے مزید 50 لاکھ ووٹرز کوخارج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

