یوئیفا چیمپئنز لیگ کے اہم مرحلے میں جرمن فٹبال جائنٹ ایف سی بایرن میونخ نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کلب ایف کے بودو گلیمٹ کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔
میونخ کے مشہور اسٹیڈیم الائنز ایرینا میں کھیلے گئے اس یکطرفہ مقابلے میں فاتح ٹیم نے ابتدائی منٹوں سے ہی میچ پر اپنا مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور حریف ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

