سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
پولیس نے کم سن بچے سے بد اخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عمران عرف پومی نے ایک محنت کش کے 12 سالہ بیٹے کو چھری کی نوک پر دھمکا کر زبردستی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جس کے بعد ملزم عمران عرف پومی کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


