چکوال (منور حسین سے): تھانہ ڈوہمن پولیس نے جوئے کے اڈے کے خلاف کامياب کارروائی کرتے ہوئے دو قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سب انسپکٹر عبدالرحمن اور سب انسپکٹر شکیل احمد کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیم نے انجام دی۔
ریڈ کے دوران پولیس نے داؤ پر لگی 14 ہزار 500 روپے نقد رقم، 2 عدد موبائل فونز، 4 موٹر سائیکلیں اور جوئے میں استعمال ہونے والا تمام سامان قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے سامان اور موٹر سائیکلوں کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 39 ہزار روپے بنتی ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

