کراچی :پاکستانی کرکٹر اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کے انتقال سے متعلق جعلی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، خبر سنتے ہی قومی کرکٹر نے اس پر دلچسپ انداز میں ردعمل دیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اعظم خان کو اپنے انتقال کی خبر سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس پر ان کا ردعمل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے اپنی موت سے متعلق گردش کرنے والی جعلی خبر پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اعظم خان اپنے دوستوں کے ہمراہ فیک نیوز پر ہنستے نظر آتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اچھا کھلاڑی تھا، بیچارہ۔ ایک دن پاکستان کے لیے کھیلنے والا تھا۔
Azam khan Instagram story.
Azam khan watching his own fake death News pic.twitter.com/yr1W7ifhj9— Rehan 56 (@imrehan056) September 28, 2026

