ریاست راکھین (خبر ایجنسی): میانمار کی فوج نے مغربی ریاست راکھین کے علاقے کیوکٹو (Kyauktaw) کی ایک مصروف مارکیٹ پر فضائی بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ علاقہ مسلح باغی گروپ ‘اراکان آرمی’ (Arakan Army) کے کنٹرول میں ہے۔
عینی شاہدین اور مقامی امدادی کارکنوں کے مطابق فوجی طیاروں نے کیوکٹو ٹاؤن شپ میں واقع ایک تجارتی مرکز اور پل کے قریب پرہجوم بازار کو نشانہ بنایا
امدادی کارکنوں کے مطابق یہ علاقہ حالیہ جنگی محاذ سے کافی دور تھا اور بمباری کے وقت وہاں عام شہری روزمرہ خریداری میں مصروف تھے۔

