واشنگٹن ڈی سی :امریکا نے ایسے غیر ملکی افراد اور تجارتی نیٹ ورکس کے خلاف نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے جو مبینہ طور پر بچوں کی پیدائش کے مقصد سے غیر ملکی شہریوں کو امریکا لانے، ویزا فراڈ میں مدد دینے یا اس عمل سے مالی فائدہ اٹھانے میں ملوث ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 23 ستمبر 2026 کو اس نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد امریکی شہریت کے نظام، عوامی وسائل اور ٹیکس دہندگان کے مفادات کا تحفظ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی ان افراد کو ہدف بنائے گی جو جان بوجھ کر امریکا میں ’بر تھ ٹورزم‘ میں حصہ لیتے ہیں، پہلے اس میں ملوث رہے ہیں یا دوسروں کو اس مقصد کے لیے سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس میں تجارتی برتھ ٹورزم نیٹ ورکس کے مالکان، منتظمین اور آپریٹرز کے علاوہ ایسے ویزا ایجنٹ یا ’فکسرز‘ بھی شامل ہو سکتے ہیں جو درخواست دہندگان کو امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے غلط بیانی یا فراڈ کی تربیت دیتے ہیں۔
امریکا میں بچوں کی پیدائش کے ذریعے شہریت کے حصول کا ‘فراڈ’: ویزا قوانین میں نئی سخت پابندیاں

