کوروگی اسپورٹس پارک، نیشین (جاپان) میںایشین گیمز 2026 (گروپ اے) میں جاپان اور نیپال کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ (No Result) ختم کر دیا گیا۔ : ابتدائی بارش اور گرائونڈ کی خرابی کی وجہ سے میچ میں تاخیر ہوئی، جس کے بعد اوورز کم کر کے 15 اوورز فی اننگز کر دیے گئے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال نے مقررہ 15 اوورز میں 4 وکٹوں پر 149 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ سندیپ جورا (Sundeep Jora): 32 گیندوں پر 57 رنز (ناقابلِ شکست – 5 چوکے، 3 چھکے) لوکیش بام (Lokesh Bam): 22 گیندوں پر 52 رنز (ناقابلِ شکست – 1 چوکا، 6 چھکے) آصف شیخ (Aasif Sheikh): 15 گیندوں پر 21 رنز جاپان کی بولنگ: ریئو ساکورانو-تھامس (Reo Sakurano-Thomas): 2 اوورز، 7 رنز، 1 وکٹ ڈیکلن سوزوکی (Declan Suzuki): 2 اوورز، 19 رنز، 1 وکٹ جیک کوسودا-نیرن (Jake Kusuda-Nairn): 1 اوور، 18 رنز، 1 وکٹابراہیم تاکاہاشی (Ibrahim Takahashi): 3 اوورز، 40 رنز، 1 وکٹ لی۔ نیپال کی اننگز کے بعد ایک بار پھر شدید بارش شروع ہو گئی اور جاپان اپنی بیٹنگ اننگز شروع نہ کر سکا، جس پر امپائرز نے میچ ختم کر کے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے بہتر رن ریٹ اور پوائنٹس کی بنیاد پر گروپ ‘اے’ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا، جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔ ہوم ٹیم جاپان اس بے نتیجہ میچ کے ساتھ ہی ایونٹ کے ناک آئوٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
ایشین گیمز ، ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ،نیپال کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا، جاپان کا سفرختم

