-
تیز رفتاری کا نتیجہ: پسرور حادثے میں سردار علی نامی شہری دم توڑ گیا
-
پسرور (محمد اشفاق سے) — باجرہ گڑی کنگرہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کوسٹر اور سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 71 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق راجہ ہرپال گاؤں کا رہائشی 71 سالہ سردار علی ولد محمد صادق سائیکل پر جا رہا تھا کہ باجرہ گڑی کنگرہ روڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے اسے شدید ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی، تاہم متاثرہ شخص شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔
ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر گاڑیوں کی رفتار پر قابو رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

