کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کو حادثہ پرواز کے دوران پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں کانگو کی عسکری عدالت کے سربراہ بھی شامل ہیں، جو اہم سرکاری اور قانونی امور کے سلسلے میں سفر کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔
عسکری حکام کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

