Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

      کیا مصنوعی ذہانت درد سے بچنے کے لیے انسان کا نقصان کر سکتی ہے؟ 25 اے آئی ماڈلز پر نئی تحقیق کا سنسنی خیز انکشاف

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: میٹا نے اے آئی کا دنیا کا پہلا پاکٹ سائز ڈیوائس ’میوز چارم‘ متعارف کرا دیا

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وائٹ ہاؤس: عدالت کے حکم کے باوجود میڈیا اداروں کو ریاستی عشائیے کی کوریج سے روک دیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکی نشریاتی اداروں سی این این (CNN)، ایم ایس ناؤ (MS NOW) اور پولیٹیکو (Politico) کے صحافیوں نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے احاطے تک دوبارہ رسائی بحال کرنے کے عدالتی حکم کے باوجود انھیں ریاستی عشائیے کی کوریج سے روک دیا گیا۔
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ان تینوں امریکی میڈیا اداروں پر ’فیک نیوز‘ پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی وائٹ ہاؤس تک رسائی معطل کر دی تھی۔
    جمعرات کی صبح ایک وفاقی جج کے رات گئے جاری کردہ فیصلے کے بعد ان اداروں کے صحافیوں کو دوبارہ وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ جج نے قرار دیا تھا کہ پابندی بظاہر امریکی آئین سے متصادم ہے اور انتظامیہ کو انہیں رسائی دینی چاہیے۔
    تاہم تینوں اداروں نے شام کو بتایا کہ انھیں ریاستی عشائیے کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
    سی این این کے مطابق، ایک پریس کوآرڈینیٹر نے ان کے رپورٹر اور پروڈیوسر کو عشائیے میں داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے پر وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ سے رابطہ کریں۔
    اس پیش رفت کے بارے میں ایم ایس ناؤ کے پروڈیوسر کائل گرفن کی ایکس پوسٹ کے جواب میں وائٹ ہاؤس کے ریپڈ ریسپانس اکاؤنٹ نے کہا کہ یہ عشائیہ "پیشگی منظوری یافتہ تقریب” تھا۔
    وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ’فیک نیوز جو کچھ آپ کو باور کرانا چاہتی ہے، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان اداروں کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ وائٹ ہاؤس کے ہر حصے، ہر تقریب اور ہر پریس ایونٹ تک آزادانہ رسائی حاصل کریں۔‘

    Related Posts

    جیون ساتھی چننے کے لئے مردانہ حسن کی نمائش کا انوکھا میلہ: نائجر کا روایتی ’گیریول فیسٹیول‘

    اربوں کا نقصان پھر بھی بالی وڈ کے ’کنگ‘ کا خطاب برقرار رکھنے والا کون؟

    اتراکھنڈ: 95 ہزار سے زائد ووٹرز نااہل قرار، کانگریس کے سنگین الزامات

    مقبول خبریں

    نشتر ہسپتال ملتان میں عملے کی غفلت، ڈرپ اور ہوا کو ترستا مریض بیڈ پر دم توڑ گیا

    دو بچوں کی ماں مبینہ طور پر اغوا، رپورٹ درج

    جیون ساتھی چننے کے لئے مردانہ حسن کی نمائش کا انوکھا میلہ: نائجر کا روایتی ’گیریول فیسٹیول‘

    اربوں کا نقصان پھر بھی بالی وڈ کے ’کنگ‘ کا خطاب برقرار رکھنے والا کون؟

    تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی

    بلاگ

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.