مورو (رپورٹ: محمد اسلم مغل)
مورو کے نواحی علاقے ڈیپارجا کی رہائشی دو بچوں کی ماں پراسرار طور پر اغوا ہو گئی ۔
متاثرہ خاتون کے شوہر صدام حسین سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ مسمات پروین 6 دن قبل پراسرار طور پر گم ہوئی تھیں۔ تمام ممکنہ جگہوں پر تلاش کے باوجود ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس سے قوی خدشہ ہے کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاندان نے تھانہ نیو جتوئی میں باقاعدہ رپورٹ درج کرا دی ہے۔ صدام حسین سولنگی نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور ڈی ایس پی مورو سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

