بارش سے فصلوں پر بیماریوں کا خطرہ ٹل گیا، کاشتکاروں میں خوشی کی لہر
پسرور (محمد اشفاق / بے نقاب نیوز)
پسرور اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ ہی سردی کی باقاعدہ شروعات ہو گئی ہے، جس کے باعث علاقے کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔
یہ بارش جہاں سردی میں اضافے کا باعث بنی ہے، وہیں چاول کی فصل کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو رہی ہے۔ اس موسم میں عموماً فصلوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق موجودہ بارش چاول کی فصل کو بیماریوں کے حملے سے بچانے اور پیداوار بہتر بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔


