نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آئی آئی ٹی بامبے کے متوفی طالب علم ساحل کے اہل خانہ سے فون پر بات چیت کی اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران راہل گاندھی نے ساحل کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قانونی اور سیاسی تعاون فراہم کریں گے۔
راہل گاندھی نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش مسائل، ذہنی دباؤ اور مبینہ امتیازی سلوک کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس واقعہ کی شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ حقیقت سامنے آ سکے اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔
متوفی طالب علم کے اہل خانہ نے راہل گاندھی کی جانب سے رابطے اور ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ دہرایا ہے۔

