Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

      ”میٹا“کو بڑا دھچکا: فیس بک اور انسٹاگرام اچانک بند، ہزاروں صارفین متاثر

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لانگ مارچ، موٹر وے ایم ون اور ایم 16 بند ،اسلام آباد سیل، سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور+اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والی موٹروے ’ایم ون‘ کو کرنل شیر خان انٹرچینج سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
    حکام کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور سکیورٹی کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے موٹروے ’ایم 16‘ سوات ایکسپریس وے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
    سکیورٹی فورسز اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
    مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور روانہ ہونے سے قبل موٹروے پولیس ایڈوائزری کی تازہ ترین صورتِ حال لازمی معلوم کریں۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے مطالبات کے حق میں 27 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
    پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور مہنگائی کے خلاف کراچی سے روانہ ہونے والا جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بذریعہ ٹرین ملتان اور پھر وہاں سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے گا۔
    پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے لانگ مارچ کو روکنے اور امن و امان کی صورتِ حال کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کر رکھے ہیں۔
    حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے اور شہر میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔
    دوسری جانب سندھ پولیس کے 2 ہزار اہلکار پیر کو ریل کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔سندھ پولیس کی نفری کو پولیس لائن، فیصل مسجد اور ڈپلومیٹک انکلیو میں ٹھہرایا جائے گا۔
    اسلام آباد میں مظاہرین کا داخلہ روکنے کے لیے شہر کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر ایک ہزار سے زائد کنٹینرز بھی رکھ دیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد میں 8 ڈی آئی جیز کی نگرانی میں مجموعی طور پر 22 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والے مقام اٹک پر 30 ہزار اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

    Related Posts

    جماعت اسلامی کا ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا، کیا حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد پہنچیں گے؟

    محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں، پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی، باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    نیتن یاہو کی ٹرمپ اور ایلون مسک سے ملاقات منسوخ، وجہ کیا بنی !

    مقبول خبریں

    جماعت اسلامی کا ٹرین لانگ مارچ ملتان پہنچ گیا، کیا حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد پہنچیں گے؟

    محسن نقوی کی تہران میں اہم ملاقاتیں، پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی، باہمی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

    نیتن یاہو کی ٹرمپ اور ایلون مسک سے ملاقات منسوخ، وجہ کیا بنی !

    ڈنمارک اور گرین لینڈ امریکا کے سامنے جھک گئے، سرد جنگ کے زمانے کے 2 فوجی اڈے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا

    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

    بلاگ

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.