میاں چنوں (بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال سے):
میاں چنوں میں واپڈا حکام کی جانب سے شدید غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک صارف کو صفر (0) یونٹ استعمال کرنے پر بھی لاکھوں روپے کا بھاری بل بھیج دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، میاں چنوں کے نواحی علاقے 131/15 ایل کے رہائشی صارف کو بجلی کے صفر (0) یونٹ کے استعمال پر 1 لاکھ 26 ہزار 524 روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔
متاثرہ صارف کا کہنا ہے کہ وہ بل کی تصحیح کے لیے واپڈا دفتر کے چکر لگا لگا کر ذلیل و خوار ہو چکا ہے، لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور نہ ہی بل کی درستگی کی جا رہی ہے۔
متاثرہ شہری اور علاقہ مکینوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے اس زیادتی و غفلت کا فوری نوٹس لینے اور بل کی فی الفور تصحیح کا مطالبہ کیا ہے۔


