بلوچستان (رحمت اللہ بلوچ – بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ڈھاڈر میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مین لائن کے ٹاور کو براہم باران کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔
ایکسین گرڈ کے مطابق ٹاور تباہ ہونے کے باعث ڈھاڈر اور اس کے گردونواح کے تمام علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

