Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلام آباد : ایف آئی اے کا چھاپہ،وزارتِ خارجہ کے افسران کی ملی بھگت سے چلنے والا جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور فراڈ نیٹ ورک بے نقاب،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے اینٹی کرپشن سرکل (ACC) اسلام آباد نے آبپارہ کے علاقے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ (MOFA) کے افسران کی ملی بھگت سے چلنے والے جعلی اپوسٹل (Apostille) اسٹیکرز، سرکاری مہروں اور جعلی دستاویزات کے گھناؤنے فراڈ نیٹ ورک کا پردہ چاک کر دیا ہے۔
    ایف آئی اے حکام کے مطابق، ایف اینڈ ایف پلازہ آبپارہ کے بیسمنٹ میں قائم مختلف کنسلٹنسی اور کورئیر دفاتر پر چھاپہ مار کر کل 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 48/2026 (بموجب دفعات 420، 468، 471، 109 پی پی سی اور پریونشن آف کرپشن ایکٹ) درج کر لیا گیا ہے۔
    تحقیقات سے یہ خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ اس غیر قانونی اور دھوکہ دہی کے نیٹ ورک میں نجی افراد کے علاوہ وزارتِ خارجہ کے 6 اہم افسران و اہلکار بھی براہِ راست ملوث پائے گئے ہیں، جن میں اے ڈی / اے پی ایس اٹیسٹیشن، انچارج اپوسٹل اور دیگر عملہ شامل ہے۔
    سینئیر صحافی زاہد گشکوری کی رپورٹ کے مطابق فراڈ میں ملوث پائے جانے والے نجی اداروں میں سوفی کنسلٹنٹس،ایکسیلنٹ کورئیر سروس (ECS)،لیوپرڈ کورئیر سروسز (ایف اینڈ ایف پلازہ آبپارہ)،RAAK کنسلٹنسی،نون کنسلٹنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ،GM کنسلٹنٹس،فیئر لائن سروس کے مالکان و ملازمین شامل ہیں۔
    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان بیرون ملک جانے والے شہریوں کو اپوسٹل اور تصدیقی خدمات کم سے کم وقت میں دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔ اس فراڈ کے لیے وزارتِ خارجہ کے ملوث افسران کو بھاری رشوت دی جاتی تھی تاکہ جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور مہریں جاری کی جا سکیں۔ یہ جعلی اسٹیکرز پورے ملک میں گردش کر رہے تھے، جس سے نہ صرف ملکی وقار کو دھچکا لگا بلکہ قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    Related Posts

    واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

    مغربی ایشیا میں انتہائی کشیدگی کے باوجود تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

    اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

    اسلام آباد : ایف آئی اے کا چھاپہ،وزارتِ خارجہ کے افسران کی ملی بھگت سے چلنے والا جعلی اپوسٹل اسٹیکرز اور فراڈ نیٹ ورک بے نقاب،

    مغربی ایشیا میں انتہائی کشیدگی کے باوجود تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

    اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

    ٹرمپ ایمرجنسی میں کیمپ ڈیوڈ سےوائٹ ہاؤس واپس، مشرق وسطیٰ میں پروازیں منسوخ ہونے کاخدشہ، مغربی ممالک کا الرٹ

    بلاگ

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    پروفیسر ملک احمد شیر کھارا — علم و تدریس کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.