اسلام آباد / ویب ڈیسک: میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے لازمی قومی اینٹری ٹیسٹ (MDCAT 2026) کا انعقاد جاری ہے، جس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔
امتحانات کے شفاف اور پرامن انعقاد کے لیے تمام صوبوں اور دارالحکومت میں سخت سیکورٹی اور تمام تر ضروری انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔ پرچوں کی تقسیم، بائیو میٹرک تصدیق اور امتحانی مراکزی کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

