سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
ریجنل پولیس آفیسر (RPO) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ضلع بھکر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور تھانہ حیات خان شہید کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق، ایس پی انویسٹی گیشن شوکت علی، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔آر پی او سرگودھا نے عمارت کے مختلف حصوں بشمول فرنٹ ڈیسک، حوالات اور انویسٹی گیشن رومز کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں فراہم کردہ جدید سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تھانے میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور دستیاب سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں، کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل و شکایات سنتے ہوئے آر پی او نے متعلقہ افسران کو تمام معاملات میرٹ پر اور فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔


