(سرگودھا) رپورٹ: راجہ نورالہی عاطف
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی صدارت میں ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کے ایجنڈے پر فالو اَپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے مختلف انتظامی امور اور شہری مسائل پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اہم نکات:
-
شہری مسائل کا جائزہ: اجلاس کے دوران اربن فلڈنگ، ‘ستھرا پنجاب’ مہم، ویسٹ مینجمنٹ، ٹریفک سگنلز کی صورتحال اور تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا۔
-
فیصلوں پر عملدرآمد: کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈی سی سی کے تمام سابقہ فیصلوں پر مقررہ مدت کے اندر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
کمشنر حافظ شوکت علی کی سخت ہدایات:
-
تجاوزات و پارکنگ: کمشنر نے شاپنگ مالز اور کمرشل پلازوں کو مقررہ پارکنگ کی پابندی یقینی بنانے کے لیے فوری نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے اور عدم تعمیل پر عمارت کو سیل کر دیا جائے۔
-
خدمات کی بہتری: انہوں نے ہدایت کی کہ خراب ٹریفک سگنلز کی فوری مرمت کی جائے، اربن فلڈنگ کی روک تھام کے سدید انتظامات ہوں اور صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔
-
مربوط حکمت عملی: کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور شہریوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور منظم ماحول فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی تا کید کی۔


